ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینراکے ایس پی سدھیر کمار کا تبادلہ۔روی کانتے گوڈا نئے ایس پی

جنوبی کینراکے ایس پی سدھیر کمار کا تبادلہ۔روی کانتے گوڈا نئے ایس پی

Sat, 20 Jan 2018 20:09:10    S.O. News Service

منگلورو،20؍جنوری (ایس او نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق جنوبی کینراکے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمارریڈی کا تبادلہ بیلگاوی کے لئے کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پرروی کانتے گوڈا کو نیا ایس پی نامزد کیا گیا ہے۔

سدھیر کمار نے جون 2017میں جنوبی کینر ا کے ایس پی کا عہدہ سنبھالاتھا۔ اب ان کی جگہ لینے والے بی آر روی کانتے گوڈا آئی پی ایس افیسر ہیں اور تاحال بیلگاوی کے ایس پی کاعہدہ سنبھال رہے تھے۔روی کانتے گوڈا کو اینکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ چھوٹی کہانیوں (شارٹ اسٹوریز) کے مشہور مصنف بیسرگاہلّی رامنّا کے فرزند ہیں۔خود روی کانتے گوڈا شاعری کرتے ہیں۔ اچھے گلوکار ہیں اور ہندوستانی موسیقی کے شوقین ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے لٹریچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

روی کانتے گوڈا جب ڈی سی پی کے طور پر بنگلورو میں متعین تھے تو اس وقت تین غنڈوں کاانہوں نے اینکاؤنٹر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فرقہ پرست طاقتوں اور انڈر ورلڈ سے منسلک عناصر کو کنٹرول میں انہیں ماہر ماناجاتا ہے۔


Share: